اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ، شاہ محمود قریشی 

اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ...
اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ، شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ورچوئل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ، ہم فلسطینیوں اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ترک صدر سے بات کی ،اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ،اسرائیل کی جارھیت ختم ہونی چاہئے،پاکستان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادی کے توسیع پر تشویش ہے ، فلسطین کے عوام بہادری سے جائز حقوق کا دفاع کر رہے ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت کی ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے تحت مسئلے کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جارحیت پسند اسرائیل اور متاثرین فلسطین کے مابین غلط مساوات پیدا کرنا ناقابل معافی ہے ، ظلم کے ذریعے میڈیا کو خاموش کرانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں ۔  القدس الشریف کے محلہ شیخ جرح سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کااقدام تاریخی ، عربی ، اسلامی  اور عیسائی کردار کو تبدیل کرنے کی تازہ کوششیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب لئے گئے فیصلے نسل در نسل یاد آتے ہیں اور تاریخ کے درست سمت ہونا ضروری ہے۔ یہ ایک ایسا ہی لمحہ ہے۔ ہمیں فلسطینی عوام کو اس نازک موڑ پر ناکام نہیں کرنا چاہئے۔ اسرائیلی قابض فورسز کے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر حیرت زدہ ہیں، فلسطینیوں کیلئے صرف الفاظ کا دامن ناکافی ہے ،اسرائیل کیخلاف متفقہ اور مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہے ، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے میں فوری کردار ادا کرے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -