وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈزکابروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈزکابروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران فیلڈمیں نکلیں اورترقیاتی سکیموں پرپیشرفت کوخود مانیٹرکریں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض محکموں کی جانب سے سست روی کامظاہرہ قابل قبول نہیں،ترقیاتی فنڈزکابروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی۔فنڈزکے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفیدہوتے ہیں۔
عثمان بزدارنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیارپرپورافوکس ہوناچاہیے،فنڈزکے بروقت استعمال کویقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کاموثر نظام ضروری ہے۔