بیگم نسیم ولی کی رحلت کی خبر سے دل افسردہ ہے، فردوس عاشق اعوان

بیگم نسیم ولی کی رحلت کی خبر سے دل افسردہ ہے، فردوس عاشق اعوان
بیگم نسیم ولی کی رحلت کی خبر سے دل افسردہ ہے، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیگم نسیم ولی خان کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر دل افسردہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینئر خاتون سیاسی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی رحلت کی خبر سے دل افسردہ ہے۔ بیگم نسیم ولی خان ایک بہادر خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ انتخابی سیاست میں خواتین کی شمولیت کی مضبوط حامی تھیں۔ پروردگار مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

مزید :

قومی -