حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ،فلسطینی سفیر

غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی نے ہنگامی اجلاس بلایا ، ورچوئل اجلاس میں فلسطین کے سفیر نے پاکستان کی جانب سے کھلی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں ، امید ہے عالمی برادری درست فیصلے کرے گی ۔
اجلاس میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ اسرایل نے یکم رمضان سے ہی مسجد اقصیٰ کے گھیراؤ کا آغاز کر دیا تھا ، اسرائیل نے فلسطینی آبادیوں پر حملہ کیا ، جنگی جہازوں نے گزشتہ رات غزہ پر حملہ کیا جس میں قریب 149فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ،شہداءمیں پچاس کے قریب بچے بھی شامل ہیں ۔
فلسطین کے سفیر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزار کے قریب گھر تباہ ہوئے ہیں ،فلسطینی نوجوان مسجد اقصیٰ کا دفاع کر رہے ہیں ۔