بھارتی شہری کا آن لائن ماؤتھ واش آرڈر لیکن پارسل ملا تو دراصل کیا چیز تھی ؟ دیکھ کر ہرکوئی حیران رہ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے دنیا کی معروف آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون سے ماؤتھ واش آرڈر کیا لیکن موصول ہونے والے پارسل کو دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔
بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے لوکیش داگا نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حیران کن واقعے کی تفصیل بتائی۔صارف نے دو تصاویر شیئر کیں، ایک اپنے آرڈر کا اسکرین شاٹ جب کہ دوسری تصویر فون کی تھی جو انہیں کمپنی نے غلطی سے بھیج دیا۔
Hello @amazonIN Ordered a colgate mouth wash via ORDER # 406-9391383-4717957 and instead of that got a @RedmiIndia note 10. Since mouth was in a consumable product returns are restricted and am unable to request for return via the app(1/2) pic.twitter.com/nPYGgBGNSR
— Lokesh Daga (@lokeshdaga) May 13, 2021
لوکیش داگا نے ایمازون کے اکاؤنٹ کو مینشن کرتے ہوئے اپنا آرڈر نمبر بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ اسے واپس کرنے کی درخواست ایپ کے ذریعے دائر کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہاں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔اس منفرد واقعے کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی پیچھے نہ رہ سکے اور لوکیش کو انوکھے مشورے دینے شروع کر دیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ فون آپ اپنے پاس رکھیں اور قریبی کریانہ اسٹور سے ماؤتھ واش لے آئیں۔