مریم نواز کی جاوید لطیف کے گھر آمد ، اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

مریم نواز کی جاوید لطیف کے گھر آمد ، اہلخانہ سے اظہار یکجہتی
مریم نواز کی جاوید لطیف کے گھر آمد ، اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

  

شیخوپورہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب پارٹی رہنما جاوید لطیف کے گھر پہنچ گئیں ، مریم نواز نے جاوید لطیف کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز طلال چودھری ، مریم اورنگزیب ، پرویز رشید ، خرم دستگیر اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ جاوید لطیف کے گھر پہنچیں ، مریم نواز کی جانب سے جاوید لطیف کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی ۔مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کو نواز شریف سے وفا کی سزا دی گئی ۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف ہماری پارٹی کا فخر ہیں ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، لیگی رہنماکو 26 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

جاوید لطیف کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالت سے پوچھتاہوں میراگناہ کیاہے؟اگر ہم بات کریں توہمیں غدارکہاجاتاہے،آج پنجاب کے لوگوں کوغدارقراردیاجارہاہے ،اپنے گھرکودرست کرنےکی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -