شہبازشریف کا اے این پی کے سربراہ کو ٹیلی فون ، بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار تعزیت

 شہبازشریف کا اے این پی کے سربراہ کو ٹیلی فون ، بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ...
 شہبازشریف کا اے این پی کے سربراہ کو ٹیلی فون ، بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی )کے سربراہ ایمل ولی خان کو ٹیلی فون ،بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس اوردعائے مغفرت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے ۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی ایک جرات مند، بہادر اور سیاسی بصیرت رکھنے والی محترم خاتون تھیں,1977ء میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر الیکشن جیت کر انہوں نے تاریخ قائم کی، ان کا شمار پاکستان نیشنل الائنس کے مرکزی رہنماوں میں کیاجاتا تھا ، بطور خاتون رہنما انہوں نے قومی سیاست میں ایک نمایاں حیثیت پائی ،جمہوریت، ملک وقوم کے لئے ان کے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے بیگم نسیم ولی کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان  کی مغفرت اور اہل خانہ اور وابستگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔اس موقع پر ایمل ولی خان نے فون اور تعزیت کرنے پر شہبازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -