فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، ترکی نے امت مسلمہ کو واضح پیغام دے دیا 

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، ترکی نے امت مسلمہ کو واضح پیغام دے دیا 
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، ترکی نے امت مسلمہ کو واضح پیغام دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  یہ وقت فلسطین میں باہمی  اخوت و عزم کے مظاہرے کا ہے، امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے، ترکی ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر غور کے لئے بلائے جانے والے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نےکہا کہ فلسطین کے لئے ایک بین الاقوامی دفاعی میکانزم کا قیام ضروری ہے،یہ وقت فلسطین میں باہمی اتحادو عزم کےاظہار کا ہے،امت مسلمہ ہم سے قیادت کی منتظر ہے، جہاں تک ترکی کا تعلق ہے،ہم  اس معاملے میں ہر ضروری قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52 بچوں سمیت 200 کے قریب پہنچ گئی ہے ۔