پنجاب حکومت نے ڈھائی سالوں میں کون سے اہم کام کئے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایسا دعویٰ کہ شہباز شریف بھی تلملا اٹھیں

پنجاب حکومت نے ڈھائی سالوں میں کون سے اہم کام کئے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ...
پنجاب حکومت نے ڈھائی سالوں میں کون سے اہم کام کئے ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایسا دعویٰ کہ شہباز شریف بھی تلملا اٹھیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےسالانہ ترقیاتی پروگرام کےتحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکاہے،اڑھائی برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیاہے،نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیاہے،ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے،سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے،ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ان منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں،عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو پراجیکٹس میں بے قاعدگی یا بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے،ڈیلیو ر کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے،سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کی بازپرس ہوگی، تساہل اور کرپشن قعطاً برداشت نہیں کروں گا، کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ  ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں،ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والےمحکموں کی جواب طلبی ہوگی، فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے، افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر پورا فوکس ہونا چاہیئے، فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں،بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا،تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کیا ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے،آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا،جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا،جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے،ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -