کراچی میں گرمی کا قہر جاری ، کے الیکٹرک نے بھی شہریوں پر قیامت ڈھانے کے لئے کمر کس لی

کراچی میں گرمی کا قہر جاری ، کے الیکٹرک نے بھی شہریوں پر قیامت ڈھانے کے لئے ...
کراچی میں گرمی کا قہر جاری ، کے الیکٹرک نے بھی شہریوں پر قیامت ڈھانے کے لئے کمر کس لی

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرِ قائد کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے،گرمی اور کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ،گھروں میں خواتین اور بچوں کا گرمی سے برا حال،حکومت سے لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ۔

صارفین کے مطابق چھٹی کا دن اور ہیٹ ویو کے باوجود بجلی کی بندش جاری رہی، آفیسرز کالونی گارڈن کی بجلی صبح ساڑھے 10 بجے سے بند ہے۔صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم ٹاؤن کی بجلی صبح 6 بجے جبکہ گلستانِ جوہر بلاک 17 میں صبح 8 بجے سے بجلی معطل رہی اور کئی گھنٹوں کے بعد بھی بجلی بحال ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔صارفین کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا اور شرف آباد کی بجلی صبح 7 بجے سے بند جبکہ عبداللّٰہ گبول گوٹھ میں صبح 10 بجے سے بجلی غائب رہی،شہریوں کی شکایت پر کئی گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہو سکی۔صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ون کی بجلی صبح 10 بجے سے بند رہی جبکہ خیابانِ بدر میں صبح 8 بجے سے بجلی نہیں تھی۔اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں صبح ساڑھے 6 بجے سے بجلی غائب تھی جبکہ شادمان ٹاؤن نارتھ کراچی کی بجلی صبح 10 بجے سے معطل تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -