24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ، نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ 

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بڑی ...
24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ، نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1116 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 487 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔  وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ عالمی وبا سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14792 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1116 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.5 فیصد بنتا ہے جبکہ آج مزید سات مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4801 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 38 لاکھ  33ہزار332 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 2 لاکھ ننانوے ہزار 177 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 487 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ  76 ہزار 76ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.3 فیصد بنتا ہے،اسوقت 18ہزار 300 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17ہزار 535 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 748 مریض مختلف ہسپتالوں اور 17 آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،718 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 58 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 1116 کوویڈ کیسز میں 365 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے،شرقی کراچی میں 164، جنوبی کراچی میں 69، وسطی کراچی میں 65، کورنگی میں 40، غربی کراچی میں 15 اور ملیر میں 12 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں جامشورو میں 145، دادو میں 96، حیدرآباد میں 93، سانگھڑ میں 45، نوشہروفیروز میں 43، نوابشاہ میں 42، ٹھٹھہ میں 37، بدین میں 36، خیرپور میں 29، گھوٹکی میں 25، ٹنڈو محمد خان میں 21، مٹیاری میں 19، ٹنڈوالہیار میں 19، عمرکوٹ میں 15، قمبر میں 11، میرپورخاص میں 8 ، سکھر میں 7، لاڑکانہ میں 5، جیکب آباد اور سجاول میں ایک ایک مزید کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

مزید :

کورونا وائرس -