مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ۔۔۔زرتاج گل نے ن لیگی نائب صدر کو مشورہ دے دیا

مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ۔۔۔زرتاج گل نے ن لیگی نائب صدر کو ...
مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ۔۔۔زرتاج گل نے ن لیگی نائب صدر کو مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم نواز کے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ پہلی پرواز پکڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔

اپنے بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ  وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کے منہ سے قانون کی پاسداری، جدوجہد اور انقلاب کی باتیں اس لئے اچھی نہیں لگتیں کیونکہ وہ ہر دفعہ ملک و قوم سے اور کارکنان سے بھگوڑے بن کر اوردھوکہ دے کرکبھی لندن اور کبھی جدہ بھاگ جاتے ہیں، جن مقدمات میں میاں نواز شریف اشتہاری ، مفرور یا مجرم ہیں وہ ان مقدمات پر بھی روشنی ڈالیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگی تب عدلیہ کے حق میں بیان دیتے ہیں جب فیصلے ان کے حق میں ہوں، جن فیصلوں میں میاں صاحب اشتہاری اور مفرور قرار پائے ہیں، ان پر روشنی کیوں نہیں ڈالتے؟ ان کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ میاں صاحب کی جانب سے قوم کی بیداری اور قربانیوں کے بیانات پر ہنسی آتی ہے، ہر بار قوم اور کارکنان کو تنہا چھوڑ کر کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس بھرپور انداز سے دنیا بھر میں کشمیریوں کی وکالت کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی,وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیر کے سفیر ہیں اور کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کا اورہر جگہ ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ انہیں اللہ تعالی سرخرو کرے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -