کراچی میں سخت گرمی ،سمندر میں مچھلیاں اور جھینگے سطح پر آگئے 

کراچی میں سخت گرمی ،سمندر میں مچھلیاں اور جھینگے سطح پر آگئے 
کراچی میں سخت گرمی ،سمندر میں مچھلیاں اور جھینگے سطح پر آگئے 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے۔ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے ،ماہی گیروں کی 2کشتیوں نے منوڑہ کے قریب کھگا مچھلی کاشکار کیا۔ماہی گیروں کی جانب سے 4لاکھ سے زائد مالیت کی مچھلی شکار کی گئی، مچھلیاں اور جھینگوں کی تعداد زیادہ تھی تاہم تیز ہوا کے باعث زیادہ شکارنہ کر سکے۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سالوں میں ایساہوتا ہے کہ مچھلیاں اور جھینگے سمندر کی سطح پر آجائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -