راولپنڈی میں قتل کا ڈراپ سین ، بیوی ہی شوہر کی قاتل نکلی ، آشنا سمیت گرفتار

راولپنڈی میں قتل کا ڈراپ سین ، بیوی ہی شوہر کی قاتل نکلی ، آشنا سمیت گرفتار
راولپنڈی میں قتل کا ڈراپ سین ، بیوی ہی شوہر کی قاتل نکلی ، آشنا سمیت گرفتار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چک بیلی باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،شوہر کے قتل میں بیوی اور اس کا آشنا ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناءبی بی سے شادی ہوئی تھی جب کہ ملزم تیمور اور ثناءکے آپس میں چار سال سے مراسم تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا، مقتول کی بیوی نے وقوعہ کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا جب کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنا تھی۔

پولیس کے مطابق سائنسٹیفک ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےاصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا جبکہ ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، مدعی نے اپنے نوجوان بیٹے کے قتل میں زمین کے تنازعہ پر چند مخالفین کو نامزد کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -