وزیراعظم عمران خان کو مہاتیر محمد کا فون ،فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماو¿ں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیر اعظم نے مسجدالاقصی میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کو اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطینیوں کی حفاظت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوَں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوریاستی حل کے لیے ہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔