کینسر میں مبتلا سابق معروف ریسلر  نے علاج کیلئے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی 

کینسر میں مبتلا سابق معروف ریسلر  نے علاج کیلئے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی 
کینسر میں مبتلا سابق معروف ریسلر  نے علاج کیلئے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی 

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے معروف سٹار ورجیل بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ، انہوں نے علاج کیلئے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی ۔

انگریزی جریدے "ڈیلی سٹار " کے مطابق  سابق سٹار ورجیل جن کا حقیقی نام مائیکل جونز ہے نے افسوس کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ انہیں سٹیج ٹو کولون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے لہذا ان کے مداح ان کی مالی مدد کریں ۔ سابق ریسلر نے انکشاف کیا کہ انہیں  ابتدائی طور پر ڈیمنشیا کی تشخیص ہوئی تھی اور  دو بار  فالج کے اٹیک کا سامنا کرنا پڑا ۔

جریدے کے مطابق  گزشتہ  روز ( 14 مئی)  کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  انہوں نے فنڈ ریزنگ کیلئے پے پال کا لنک شیئر کیا  اور لکھا کہ اس وقت حالات بہت خراب ہیں ، مجھے سٹیج ٹو کا بڑی آنت کا کینسر ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ " میں ایک مرد ہوں مگر مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے ، میں اپنے علاج کے اخراجات  برداشت نہیں کر سکتا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے مجھے مالی مدد کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب سابق سپر سٹار کے مداحوں نے ان کی اپیل پر فوری رد عمل دیا اور مالی معاونت میں سر گرم عمل ہو گئے ،اب تک ان کے علاج کیلئے 34 سو ڈالرز  اکٹھا ہو چکے ہیں جو مجموعی ہدف 5200 ڈالرز کا  65 فیصد ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -