نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے روک دیا 

نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ...
نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے روک دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر د ی ہے ۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں، نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے کا معاملہ دیکھا جائے گا ۔عدالت نے دوران سماعت کے تحریک انصاف کے فواد چوہدری کو بطور وکیل بات کرنے سے بھی روک دیا اور سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -