عمران خان کو سیکیورٹی دینے کا معاملہ ، وزارت داخلہ نے اہم بیان جاری کر دیا ، کتنے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ؟ بڑی خبر 

عمران خان کو سیکیورٹی دینے کا معاملہ ، وزارت داخلہ نے اہم بیان جاری کر دیا ، ...
عمران خان کو سیکیورٹی دینے کا معاملہ ، وزارت داخلہ نے اہم بیان جاری کر دیا ، کتنے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے متعلق واضح ہدایت جاری کر رکھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیئے جانے والے بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت نے کہاہے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ، بنی گالہ ہاﺅس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی سے 94 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں ، سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے 22 ، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں، کے پی پولیس کے 36 ، جی بی کے 9 اہلکار حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں ،ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 ، عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاﺅس پر مامور ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی چار گاڑیاں ، 23 اہلکار ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ د وران موومنٹ عمران خان کے ساتھ رینجرز کی ایک گاڑی اور پانچ اہلکار بھی ہوتے ہیں ،وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے واضح احکامات دیئے ہیں، عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ، مختلف تھریٹس پر عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کیئے ، عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جانا ضروری ہے ، کوئی مخصوص تھریٹ ہے تو وہ بھی شیئر کریں تاکہ مزید حفاظتی انتظاما ت کیئے جا سکیں ۔

مزید :

قومی -