چوتھی شادی کیلئے امیدوار، روزنامہ پاکستان کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بچانے کی اپیل کردی

چوتھی شادی کیلئے امیدوار، روزنامہ پاکستان کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عامر لیاقت ...
چوتھی شادی کیلئے امیدوار، روزنامہ پاکستان کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بچانے کی اپیل کردی

  

کراچی (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اُنہیں مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی۔یادرہے کہ روزنامہ پاکستان نے علیزے نامی ایک خاتون کا انٹرویو کیا تھا جس نے سونے کا تاج محل بنا کر دینے کا اعلان کرتے ہوئے عامرلیاقت سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی ، یہ کلپ شیئرکرتے ہوئے  عامر لیاقت حسین نے   لکھا کہ ’بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئیں۔‘

واضح رہے کہ ڈیلی پاکستان کو دیئے گئے  انٹرویو  میں خاتون نے کہا تھا کہ ’میں عامر لیاقت حسین سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں اور میں اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں، بچپن سے ہی عامر لیاقت حسین بہت پسند ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہ مل جائیں، مجھ سے شادی کرلیں تو میں اُنہیں ہاتھ کا چھالا بنا کر رکھوں گی۔‘ویڈیو دیکھئے 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -