پولیس نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا 

پولیس نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر ...
پولیس نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا، سیکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد، لیاقت علی، طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے، گزشتہ روز ریسرچ افسر شہباز حسین اور 2 سیکیورٹی افسران کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے سپیکر پرویز الٰہی کے پرسنل سٹاف افسر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے۔

مزید :

قومی -