شہباز گل نے مریم نواز کو آ ڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے کوٹلہ گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں ہونے والی آتش بازی کے باعث لگنے والی آگ کے حوالے سے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہ بی بی جہاں بھی گئی اس نے آگ ہی لگائی۔ ان بیچارے کسانوں کا کیا قصور ہے۔ یاد رہے کہ مقامی قیادت کی جانب سے استقبال میں کی جانیوالی آتشبازی کے نتیجے میں کھیتوں میں موجود فصل کی باقیات کی آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا تھا۔
یہ بی بی جہاں بھی گئی اس نے آگ ہی لگائی۔ بربادی ہی کی۔ ان بیچارے کسانوں کا کیا قصور ہے۔ https://t.co/mo34doBLqZ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2022
ہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محترمہ یہ زہریلے قسم کے کھیل آپ لوگ کھیلتے ہیں۔ آپ جس پریشر میں ہیں اس کا ہمیں پتہ ہے۔ پانی زیادہ پیا کریں اور صبح شام واک کریں۔ اللہ شفا دے گا۔
محترمہ یہ زہریلے قسم کے کھیل آپ لوگ کھیلتے ہیں۔ یہ گھروں کے اندر دھوکے سازشیں چکر بازی چھپن چھپائی آپ لوگ کھیلتے ہیں۔ اپنے گھر کی وارداتیں دوسرے گھروں تک نہ لے کر جائیں۔ آپ جس پریشر میں ہیں اس کا ہمیں پتہ ہے۔ پانی زیادہ پیا کریں اور صبح شام واک کریں۔ اللہ شفا دے گا۔ pic.twitter.com/WLnK0yzLYQ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2022