تمام حالات پر اہم فیصلے 31 مئی تک ہو جائیں گے ، شیخ رشید

تمام حالات پر اہم فیصلے 31 مئی تک ہو جائیں گے ، شیخ رشید
تمام حالات پر اہم فیصلے 31 مئی تک ہو جائیں گے ، شیخ رشید

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اہم معاملات پر فیصلے  31 مئی تک ہو جائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے، اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کرانے سمیت تمام  حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -