”آج کل ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے لیکن ۔۔۔“شہبازگل نے بڑا دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کل ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہناتھا کہ ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو آپ کو کیسے لگتاہے کہ ٹیکنوک والا سودا بک سکے گا ،انسان سے غلطی ہو جاتی ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے ، کیا اللہ نے دل پر مہر لگا دی ہے ؟ فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں ۔
آن کل ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022
ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو آپکو کیسے لگتا ہے ٹیکنو والا سودا بک سکے گا
انسان سے غلطی ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے۔
کیا اللہ نے دل پر مہر لگا دی ہے؟
فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں