عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا، وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے ، فواد چودھری

عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا، وہ کمبوڈیا ...
عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا، وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے ، فواد چودھری

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پاگل ہی ہوگا  اگر عمران خان کو گرفتار کرے گا ، اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا جس نے بھی عمران خان کو گرفتارکیا ، گرفتار کرنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنا لے ۔

 فواد  چودھری نے مزید کہا کہ ہم  ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئے تھے مگر  ملک کو بد ترین معاشی بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ،  معیشت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ہے، کہا جا رہا ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں لیکن میں کہتا ہوں 48 گھنٹے بھی اس حکومت کے لیے بہت زیادہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی جانب سے سرکاری گاڑیاں اور گھر نہ چھوڑنے کے سوال پر فواد چودھری نے  کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کر سکتے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -