کراچی، سکیم نمبر 33 میں خاتون کا قتل ، تحقیقات میں اہم پیشرفت 

کراچی، سکیم نمبر 33 میں خاتون کا قتل ، تحقیقات میں اہم پیشرفت 
کراچی، سکیم نمبر 33 میں خاتون کا قتل ، تحقیقات میں اہم پیشرفت 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے علاقے سکیم نمبر 33 میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس دوران پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ خاتون کا شوہر ملزم وسیم کوئی کام نہیں کرتا تھا جس کے باعث شوہر اور بیوی کے درمیان ناچاقی رہتی تھی ، 11 مئی کو ملزم نے غصے میں آ کر بیوی کو قتل کیا اور بچوں کو لے کر فرار ہو گیا ،ملزم کے بڑے بھائی کو حراست میں لیا گیاہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں ، ملزم اور بچوں سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -