وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا شیڈول جاری

  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا شیڈول جاری
  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا شیڈول جاری

  

اقوام متحدہ (طاہر محمود چوہدری سے)  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا مصروف شیڈول جاری ہو گیا ہے، جس کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس و جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقات کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے. وہ اقوام متحدہ کے 2اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے. 

رواں ہفتے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر زنیویارک میں پاکستان کے حوالے سے خوب گہماگہمی رہے گی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے. وہ 18 اور 19 مئی کو اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر زمیں موجود ہوں گے. جہاں پر وہ عالمی غذائی تحفظ سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ  سلامتی کونسل برائے خوراک و سلامتی کے اجلاس میں شریک ہوں گے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقاتیں کریں گے. 

پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ کے مطابق، توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں  پریس بریفنگ سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیں گے. اس پریس بریفنگ کی لائیو سٹریمنگ یو این ویب ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کی جائے گی. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنا دورہ ختم کر کے 19 مئی کو پاکستان واپس لوٹ جائیں گے. 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ اسی ہفتے اقوام متحدہ میں پہلے بین الاقوامی مائیگریشن ریویو فورم (17-20 مئی، 2022) میں شرکت کے لیے پاکستانی سینیٹ کا  وفد فاروق نائیک و دیگر سینیٹرز کی قیادت میں اقوام متحدہ کا دورہ کر رہا ہے. جو مختلف اجلاسوں اور گول میز کانفرنسوں میں شرکت کرے گا.

مزید :

قومی -بین الاقوامی -