وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے جو شسپر گلیشئیر جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے موثراقدامات، پانی کے بچاؤ اور موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی اور اقدامات کرے گی۔

یاد رہے کہ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے موسمیاتی خطرات سے بچنے کیلئے سب کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا او ر لکھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پانی کی کمی کے خطرے کا براہِ راست اثر پاکستان کی زراعت پر ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پانی کے بچاؤ اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا انفرادی کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔