پاکستانی نوجوان فیصل زیب جوڑا نے امریکی یونیورسٹی آف کلوراڈو، ڈینور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر لی

پاکستانی نوجوان فیصل زیب جوڑا نے امریکی یونیورسٹی آف کلوراڈو، ڈینور سے ایم ...
پاکستانی نوجوان فیصل زیب جوڑا نے امریکی یونیورسٹی آف کلوراڈو، ڈینور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر لی

  

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)ہونہار پاکستانی نوجوان فیصل زیب جوڑا گزشتہ روز امریکی یونیورسٹی آف کلوراڈو، ڈینور کے بزنس سکول سے ایم بی اے کی ڈگری لے کر گریجوایٹ ہو گئے ہیں. یونیورسٹی آف کلوراڈو ڈینور میں ہوئی ایک تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری وصول کی. اس موقع پر ان کے والد شجاع زیب جوڑا بھی موجود تھے.

فیصل زیب جوڑا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ "وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ امریکہ میں رہتے ہوئے بطورسنئیر اکاؤنٹنٹ کام کرتے چلے آ رہے ہیں. وہ اپنی اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں." اس سوال کہ وہ امریکہ میں کام کرتے رہیں گے یا واپس پاکستان لوٹ جائیں گے؟ کے جواب میں فیصل کا کہنا تھا کہ "وہ مستقبل میں امریکہ میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، وہ عنقریب واپس اپنے وطن پاکستان لوٹ جائیں گے." فیصل زیب جوڑا صادق پبلک سکول بہاولپور سے فارغ التحصیل ہیں. 

فیصل زیب جوڑا گجرات کی معروف کاروباری اور سیاسی 'جوڑا فیملی'کے چشم و چراغ ہیں. ان کے والد شجاع زیب جوڑا اور دادا چوہدری اورنگزیب جوڑا بھی گجرات کی سیاست میں کافی فعال رہے ہیں. فیصل زیب جوڑا کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کی اس کامیابی پر انہیں اور انکے والد شجاع زیب جوڑا کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -