متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شارجہ میں ...
 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے  انتقال پر شارجہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام مسلم لیگ (ن) امارات کے نائب صدر راجہ محمد جمیل بنگیال نے کیا-

اجلاس میں لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اور شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو خراج عقیدت پیش کیا-  تعزیتی اجلاس میں  غلام محی الدین ، عامر سہیل گھمن ، وقاص گھمن، حاجی محمّد یونس، خورشید، عامر زیب، جان قادر ، عبدا لرزاق گجر ، حاجی محمّد نواز، عبدلمجید مغل، رانا فیصل، عتیق احمد، اور ساجد حسین کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر متذکرہ شرکا اجلاس نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے متحدہ عرب امارات ایک بصیرت والے رہنما اور پاکستانی عوام ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔

شیخ خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی کی تاریخی منازل طے کیں ۔ تاریخ ہز ہائینس شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو انسانی ہمدردی کے امور اور امن کے فروغ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے لیے یاد رکھے گی۔ ان کی متحرک قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نے نئی بلندیاں حاصل کیں۔ پاکستان کے عوام شیخ خلیفہ کو مشکل وقت میں ان کی سخاوت اور مدد کے لیے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں النہیان خاندان اور اما راتیوں  کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین

مزید :

تارکین پاکستان -