’’ میں خودکشی کر لوں اگر ۔۔‘‘ بھارتی فلم ’ باہو بلی ‘ کے مداح نے انڈسٹری کو دھمکی دے ڈالی 

’’ میں خودکشی کر لوں اگر ۔۔‘‘ بھارتی فلم ’ باہو بلی ‘ کے مداح نے انڈسٹری کو ...
’’ میں خودکشی کر لوں اگر ۔۔‘‘ بھارتی فلم ’ باہو بلی ‘ کے مداح نے انڈسٹری کو دھمکی دے ڈالی 
سورس: Screengrab

  

 ممبئی (آئی این پی) مشہور جنوبی بھارتی اداکار پربھاس کے مداح نے اداکار کو ان کی نئی فلم سالار کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلم باہوبلی کے مرکزی اداکار پربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح نے دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس خط میں پربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ اگر سالار کے میکرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گے۔مداح نے مزید لکھا کہ ہم پہلے ہی دکھی ہیں جیسا کہ ساہو، رادھے شیام اور پربھاس کی پچھلی فلموں میں ہوا تھا اگر اس ماہ سالار کی کوئی معلومات فراہم نہ کی گئیں تو میں یقینی طور پر خودکشی کر لوں گا۔

واضح رہے کہ پربھاس آخری مرتبہ ہدایتکاررادھے کرشن کمار کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم رادھے شیام میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے تھے جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی تاہم اب اداکار کے مداح ان کی آنے والی فلم سالار کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -