انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو کر بند ہو گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدیدمندی چھائی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 65 پیسے اضافے کے بعد 194 روپے 18 پیسے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافہ ہواہے اور ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اب تک 11 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہواہے جس سے بیرونی قرضوں کے ہجم میں 1500 ارب کا اضافہ ہو گیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں بھی آج صورتحال تشویشاک ہے ، آج صبح شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد شدید مندی چھا گئی ، اب تک انڈیکس 897 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 588 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -