پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف  ایکشن  ، 317 مراکز سربمہر 

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف  ایکشن  ، 317 مراکز سربمہر 
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف  ایکشن  ، 317 مراکز سربمہر 

  

لاہور (جاوید اقبال) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن  عطائیوں کے خلاف ایکشن میں آگیا ، گزشتہ ماہ صوبہ کے26اضلاع میں عطائیوں  کر یک ڈاؤن کے دوران  317 مراکز سربمہر کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن  کے ڈیٹاکے مطابق کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے گزشتہ ماہ میں دو ہزار 395مراکز پر چھاپے مارے،سب سے زیادہ277 چھاپے  ضلع لاہور میں مارے گئے اور 35 مراکز سیل کئے گئے ، گوجرانوالہ18،فیصل آباد14، راولپنڈی12، شیخوپورہ11، جبکہ ساہیوال،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ ہر  10،10 مراکز سربمہر کئے گئے ۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن  نے  ایک ہزار 297 ایسی مراکز کی نگرانی شروع کر دی جہاں چھاپوں کے وقت مستند ڈاکٹر موجود تھے مگر اطلاعات کے مطابق دن کے کچھ وقت کے بعد یہاں مستند ڈاکٹرز کی بجائے عطائی  بیٹھتے ہیں ۔

 واضح رہے کہ کمیشن نے اب تک تقریباً ایک لاکھ30ہزارمراکز پر چھاپے مار کر 37ہزارسے زائد عطائیوں کے کاروبار بندکیے ہیں،  موصول ہونے والے  ڈیٹا کے مطابق31ہزارکے قریب عطائیت کے اڈوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -