عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد 27 کروڑ کے اثاثے بنائے ، ثبوت موجود ہیں ، عطا تارڑ کا دعویٰ

عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد 27 کروڑ کے اثاثے بنائے ، ثبوت موجود ہیں ، ...
عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد 27 کروڑ کے اثاثے بنائے ، ثبوت موجود ہیں ، عطا تارڑ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ  چار سال تک ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ، عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں آج درخواست دے رہا ہوں ،  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد 27 کروڑ کے اثاثےبنائے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تقریرایسے کرتے ہیں جیسے آسمان سے اترے ہوئے ہیں،عثمان بزدارکیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں آج درخواست دےرہےہیں، بلیک منی کو وائٹ کرایا گیا، تونسہ کے قریب 55سو کنال اراضی پانچ ارب روپے کی لی گئی ، عثمان بزدار کے برادر نسبتی کے پاس ایک ارب کی زمین کہاں سے آئی ۔

عطا تارڑ نےمزید کہا کہ  عثمان بزدارکےدوست جاویدقیصرانی نے بحرین میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی، عثمان بزدارکےوزیراعلیٰ   بننے سے پہلے جاوید قیصرانی  کےپاس کچھ نہیں تھا۔

مزید :

قومی -سیاست -