عمران خان کے قتل کی سازش کی ویڈیو ریکارڈ کرانے پر مریم نواز کا رد عمل

عمران خان کے قتل کی سازش کی ویڈیو ریکارڈ کرانے پر مریم نواز کا رد عمل
عمران خان کے قتل کی سازش کی ویڈیو ریکارڈ کرانے پر مریم نواز کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا عمران خان کی ویڈیو زرکارڈنگ اور پروٹوکول پر موقف سامنے آگیاجس میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ رانا صاحب!عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اسکو چھوڑنا مت تاکہ اسکے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اسکی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!

اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سازشی اسی زہر کی بات کر رہا ہے جو ہمارا خدشہ ہے اسکی نیب کسٹڈی میں نواز شریف کو دیا گیا تھا۔ ابھی یہ حساب باقی ہیں۔