چینی قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کی گئی خود کش بمبار خاتون گرفتار 

چینی قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کی گئی خود کش بمبار خاتون گرفتار 
چینی قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کی گئی خود کش بمبار خاتون گرفتار 

  

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کی گئی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تربت سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے، دہشت گردوں کی جانب سے تیار خود کش بمبار خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی اور گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -