ٹریننگ کالج موٹر وے میں  100 ٹرینی ڈرائیورز کی گنجائش والے ہاسٹل کا افتتاح کر دیا گیا

ٹریننگ کالج موٹر وے میں  100 ٹرینی ڈرائیورز کی گنجائش والے ہاسٹل کا افتتاح کر ...
ٹریننگ کالج موٹر وے میں  100 ٹرینی ڈرائیورز کی گنجائش والے ہاسٹل کا افتتاح کر دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریننگ کالج  موٹر وے میں   100 ٹرینی ڈرائیورزکی گنجائش والے  ہاسٹل کا افتتاح  کر دیا گیا ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا  کہ تر بیت حاصل کرنے والے ڈرائیورز کے لیے اضافی رہائش کی اشد ضرورت تھی۔

تفصیلات کے مطابق  کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم اور شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے  ٹریننگ کالج میں سو  ٹرینی ڈرائیورزکی گنجائش والے  ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا  شیل پاکستان نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈرائیورز کے  نئی سہولیات کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا  ۔ نیا تعمیر ہونے والا  ہاسٹل ٹریننگ کالج میں ڈرائیورز کو جدید ترین تربیت سے مستفید ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا موٹروے پولیس ٹریننگ کالج سے تربیت حاصل کرنے والے ڈرائیورز روڈسیفٹی،سی پیک اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔  ڈی آئی جی  محبوب اسلم نے کہا کہ شیل پاکستام کا  موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے میں شکرگزار ہیں۔ 

مزید :

قومی -