پنجاب میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
 پنجاب میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  

لاہور ( جاوید اقبال سے )چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی گئی ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ 

سپیشل برانچ کی مدد سے ذخیرہ شدہ گندم کو بر آمد کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کیا جائے۔افسران کو گندم اور کھاد کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔افسران  اپنے فرائض متحرک انداز میں سر انجام دیں،  صرف نوٹیفائڈ افسر ہی پرائس چیکنگ کا مجاز ہوگا۔ صارفین کی سہولت کیلئے سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹرز، ریڑھی بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہیڈ بلوکی کے مقام پرکشتی حادثے میں4بچوں کے جاں بحق  ہونے پر اظہار افسوس کیا اورڈپٹی کمشنرز کو اپنے علاقوں میں کشتی ڈوبنے، سلنڈر پھٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔    

 چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے.ہیٹ ویو کے باعث صحت سے متعلق حادثات سے بچاؤ کیلئے بازاروں میں بھی ابتدائی ریسپانس سینٹر قائم کئے جائیں۔  تمام ڈویژنل کمشنرز پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی جاری رکھیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صنعت، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -