شمالی کوریا میں کورونا بے قابو، صورتحال تشویشناک ،فوج تعینات

شمالی کوریا میں کورونا بے قابو، صورتحال تشویشناک ،فوج تعینات
شمالی کوریا میں کورونا بے قابو، صورتحال تشویشناک ،فوج تعینات

  

پیانگ یانگ(مانیٹر ڈیسک)شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرفوج کو احکامات جاری کر دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو دارالحکومت پیانگ یانگ میں کورونا کی ادویات کی مستحکم انداز میں تقسیم کا حکم دے دیا۔ کم جانگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے شعبہ صحت کے حکام کے رد عمل کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے ملک میں ادویات کی تقسیم کے نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا میں وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار کورونا کیس سامنے آنے کی تصدیق کی تھی جہاں اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کورونا کی قسم اومی کرون کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،  حکام کا کہنا ہے کہ اموات کی بڑی  وجہ عوام کی جانب سے لاعلمی میں دواؤں  کا بے دریغ استعمال ہے کیونکہ عوام کو کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے علاج کا علم نہیں ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا کے پڑوسی ملک جنوبی کوریا نے وائرس پھیلنے پر امداد کی پیشکش کی ہے۔جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر پڑوسی ملک رضا مندی ظاہر کرے تو اسے کورونا کی طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -