وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل بلالیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل بلالیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل بلالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں دوآپشن رکھےجائیں گے، یا تو فوری الیکشن کرائےجائیں یاسخت فیصلےکیے جائیں، تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز  پر رائے لی جائےگی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں ہوئے فیصلوں سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف آج آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

قومی -