"عمران خان دور میں اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی لیکن اب ۔۔۔" غریدہ فاروقی نے آواز اٹھادی

"عمران خان دور میں اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی لیکن اب ۔۔۔" غریدہ ...
سورس: Instagram

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا "شدید گرمی اور دارالحکومت اسلام آباد بھی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ نہیں پا سکا۔ روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلسل جاری۔ گزشتہ دو سال میں اسلام آباد میں کم از کم ایسا نہیں ہوا اور حکومت عمران خان کی تھی۔ ن لیگ کو لوڈشیڈنگ خاتمے کا تو اپنا ریکارڈ ایسے خراب نہیں کرنا چاہیے۔"

خیال رہے کہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شارٹ فال کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں لگاتار کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -