"اس وقت مرکزی نقطہ ’انتخابات‘ ہے" اینکر پرسن اجمل جامی کا دعویٰ

"اس وقت مرکزی نقطہ ’انتخابات‘ ہے" اینکر پرسن اجمل جامی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن اجمل جامی نے اہم سیاسی ملاقاتوں کے تناظر میں کہا ہے کہ اس وقت مرکزی نقطہ انتخابات ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اینکر پرسن کا کہنا تھا "متحدہ جلد انتخابات کی تجویز دے چکی، زرداری صاحب اسلام آباد پہنچ چکے، شہباز شریف اتحادیوں کیساتھ عشائیے کا اہتمام کر رہے ہیں، شام کے بعد کسی وقت ایک دو اہم ملاقاتوں کی بھی جانکاری ہے، معلوم ہوتا ہے کہ مرکزی نقطہ ’انتخابات‘ ہی ہے۔۔! کب۔؟ کیسے۔۔؟ اور پھر۔؟ جانکاری کی کھوج جاری ہے۔"

خیال رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم سے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل انتخابات ہیں۔