قیدی کو جیل سے فرار کرانے والی خاتون گارڈ نے پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

قیدی کو جیل سے فرار کرانے والی خاتون گارڈ نے پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد ...
قیدی کو جیل سے فرار کرانے والی خاتون گارڈ نے پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں لگ بھگ دو ہفتے قبل ایک قیدی کو جیل سے فرار کرانے والی خاتون گارڈ نے پولیس کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 56سالہ وِکی وائٹ نامی اس خاتون گارڈ کو ریاست الباما کی فلورنس جیل کی بہترین اہلکار قرار دیا جاتا تھا۔ اس نے دوران ڈیوٹی قتل کے جرم میں قید 38سالہ کیسی وائٹ کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے اور 29اپریل کو نہ صرف اسے فرار کروا دیا بلکہ خود بھی اس کے ساتھ ہی روپوش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق وکی وائٹ قیدی کے ہمراہ اس وقت فرار ہوئی جب قیدی کو ذہنی معائنے کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔ تب سے پولیس انہیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔وکی وائٹ کو علاقائی پولیس چیف کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ’ماڈل اہلکار‘ قرار دیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کی طرف سے بھی اسے جیل کی سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت قرار دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اکثر قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی اسی کی نگرانی میں ہوتی ہے۔ 

 تاہم قیدی کے ساتھ فرار ہونے کے بعد اس کا نام امریکہ کے سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ وقوعے کے روز وکی وائٹ صبح مجرم کو لینے جیل آئی، اس نے بتایا کہ مجرم کو عدالت میں پیش کرکے اس کے ذہنی معائنے کی اجازت لینی ہے۔ جیل سے لینے کے بعد وہ مجرم کو قریب ہی ایک شاپنگ ماڈل میں کھڑی کار میں لے گئی۔ تب تک کیسی وائٹ کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کار میں دونوں فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے کا ہے اور سہ پہر تین بجے تک ان دونوں کی غیرموجودگی کو کسی نے محسوس نہیں کیا۔ 

گزشتہ روز ان کا سراغ لگا لیا گیا۔وہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ایونز ول میں ایک کار واش سنٹر میں دیکھے گئے تھے۔اس کے بعد وہ ایک ہوٹل میں گئے اور پھر وہاں سے نکل کر کار میں سفر شروع کر دیا۔ پولیس اس دوران ان کے تعاقب میں تھی۔ پولیس کے پیچھے آنے کا علم ہونے پر دونوں گاڑی سے اتر کر سڑک کنارے مکئی کے کھیتوں میں گھس گئے۔

 پولیس نے کھیتوں کو گھیر لیا اور انہیں باہر آنے کو کہا تاہم وکی وائٹ نے سرنڈر کرنے کی بجائے خود کو گولی مار لی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ کیسی نے خود کو سرنڈر کر دیا جسے گرفتار کرکے واپس جیل پہنچادیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس روز وکی، کیسی کو لے کر فرار ہوئی، وہ اس کا ڈیوٹی پر آخری دن تھا۔ اس نے حال ہی میں اپنا گھر بھی فروخت کر دیا تھا اور ساتھیوں کو بتایا تھا کہ وہ اب زیادہ تر وقت ساحل سمندر پر گزارنا چاہتی ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ کیسی نے قیدی کے ساتھ فرار ہونے سے قبل پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ کے امکان کے پیش نظر اسلحہ بھی خریدا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -