لندن میں ماضی کے بادشاہ اورامرا کو قحبہ خانے تک لے جانے والی خفیہ سرنگ کی موجودگی کی افواہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں ایک خفیہ سرنگ کی موجودگی کی افواہ گردش میں ہے جسے ’محبت کی سرنگ‘ (Love Tunnel)کا نام دیا جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ خفیہ سرنگ ممکنہ طور پر لندن پیڈنگٹن کے قریب سینٹ جیمز سٹریٹ سے شروع ہوتی ہے اور پال مال، ہائیڈ پارک سے ہوتی ہوئی کینسنگٹن پیلیس تک جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس سرنگ کو برطانیہ کے بادشاہ اور دیگر امراء قحبہ خانے میں جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بادشاہ چارلس دوئم کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ عورتوں کے رسیا تھے اور اسی سرنگ کے ذریعے اپنے پسندیدہ قحبہ خانے میں جاتے تھے۔ 17ویں صدی عیسوی کے اس بادشاہ کی متعدد داشتائیں بھی دیں جن میں نیل گوائن اورڈچیز آف پورٹسمتھ بھی شامل ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ سرنگ کینسنگٹن پیلیس سے سینٹ جیمز سٹریٹ میں واقع ایک عمارت تک جاتی ہے۔ اس عمارت میں آج کل معروف وائن شاپ ’بیری بروس اینڈ روڈ‘ ہے۔اس زمانے میں کہا جاتا ہے کہ اس عمارت میں قحبہ خانہ ہوا کرتا تھا۔ اس عمارت میں بہت گہرا تہہ خانہ موجود ہے، جس میں شاہی محل کی سمت میں ایک ڈیوڑھی بنی ہوئی ہے۔ اس ڈیوڑھی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہاں سے سرنگ شروع ہوتی ہے جو شاہی محل تک جاتی ہے۔