سردار تنویر الیاس کا اچانک کشمیر ہاؤ س اسلام آباد کے وی وی آئی پی بلاک کا دورہ، ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی ، تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کا حکم

سردار تنویر الیاس کا اچانک کشمیر ہاؤ س اسلام آباد کے وی وی آئی پی بلاک کا ...
سردار تنویر الیاس کا اچانک کشمیر ہاؤ س اسلام آباد کے وی وی آئی پی بلاک کا دورہ، ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی ، تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پیر کے روز اچانک کشمیر ہاؤ س اسلام آباد کے نوتعمیر شدہ وی وی آئی پی بلاک کا معائنہ کیا۔وزیراعظم نے وی وی آئی پی بلاک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔انہوں   نے کشمیر ہاؤس میں موجود پی پی ایچ کے دفتر کا بھی اچانک معائنہ کیا اور  متعلقہ ریکارڈ ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔وزیر اعظم کے حکم پر ڈی جی آڈٹ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جو پانچ روز میں رپورٹ پیش کرے گی،سٹیٹ آفیسر،ایس ڈی او اور اورسیئر کشمیر ہاؤس کو معطل کردیا گیاہے۔

 وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اچانک وی وی آئی پی بلاک کامعائنہ کیا اورموقع پر ہونے والے کام کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے  ناقص میٹریل اور تصریحات سے ہٹ کر کام کروانے کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے اور اس مقصد کے لیے ایک باضابطہ تحقیقاتی فرم کی خدمات حاصل کرنے کی  بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے وی وی آئی بلاک کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور موقع کی صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوے محکمہ پی پی ایچ سے وی وی آئی پی بلاک کی تعمیرات پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔کشمیر ہاؤس کے نو تعمیر وی وی آئی پی بلاک میں ناقص میٹریل اور تصریحات کے برعکس تعمیر کے معاملے کو مثال بنائیں گے۔اس سلسلے میں غیر جانبدار فرم کی خدمات حاصل کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم کشمیر ہاؤس کے سٹیسٹ آفس گئے جہاں موجود جملہ ریکارڈ تحویل میں لیتے ہوئے کشمیر ہاؤس کے اندر صفائی اور دیگر شکایات کی چھان بین کے احکامات جاری کیے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -