یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری رہے گا، خواجہ سلمان رفیق نے واضح کردیا

یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری رہے گا، خواجہ سلمان رفیق نے واضح کردیا
 یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری رہے گا، خواجہ سلمان رفیق نے واضح کردیا

  

لاہور (جاوید اقبال سے) مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے واضح کیا ہے کہ  یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری رہے گا۔

سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان نے  پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی (پی ایچ آئی ایم سی) کا دورہ کیا جہاں اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری صحت  کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق نے کمپنی کے اغراض و مقاصد اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف اور ڈائریکٹر پی ایچ آئی ایم سی خرم لودھی بھی موجود تھے۔

اس حوالے سےعلی جان خان نے کہا کہ جنوری 2022 سے  مئی  2022 تک 627647 مریضوں نے قومی صحت کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ دسمبر 2021 تک 634,977 شہری میڈیکل ہیلتھ کور سے مستفید ہوئے ۔  قومی صحت کارڈ کے ذریعے 12,63,000 مریضوں کے علاج معالجہ پر 12 ارب 76 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 779 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال قومی صحت کارڈ کے تحت اپنی  رجسٹریشن  کروا چکے ہیں۔ 

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری رہے گا، اس میں مزید اصلاحات متعارف کرائیں گے۔وزیراعلی پنجاب ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے بھرپور وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ قومی صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -