اداکار عمران خان کی طلاق کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اداکار عمران خان کی طلاق کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اداکار عمران خان کی طلاق کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ سے جلد طلاق کا امکان ہے، وہ نہ صرف خود اداکار ہیں بلکہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کی 2011 میں اونتیکا ملک سے شادی ہوئی تھی ، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو سنہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔ جوڑے میں 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی اور اونتیکا اپنے میکے چلی گئی تھیں اور ابھی تک واپس نہیں آئیں۔ 

نیوز 18 کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی اور اب انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان اور اونتیکا ملک جلد ہی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -