گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میرا مشن اور خواب: صدر زرداری 

گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میرا مشن اور خواب: صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(آئی  این پی) صدر  مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت-بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے، یہ  خطہ پورے ملک کی ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے، گلگت بلتستان میں ہمہ موسمی روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے،گلگ  بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق  صدر آصف زرداری سے  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز گلگت -بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد  نے  ملاقات کی۔وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کو درپیش مسائل بارے بتایا۔صدر مملکت کا اس موقع  پر کہناتھا کہ  ہمہ موسمی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرسے مسلسل اور قابل اعتماد نقل و حمل یقینی بنانے میں مدد ملے گی، گلگت-بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے، گلگت-بلتستان پورے ملک کی ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے، صد ر مملکت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت-بلتستان میں بہتر ٹرانسپورٹ نظام سے سامان کی نقل و حرکت، روابط میں اضافہ ہوگا،  بہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا، صدر زرداری نے گلگت -بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت کے ہوائی اڈے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زو دیا اور کہا کہ شعبہ صحت میں اقدامات سے لوگوں کو دہلیز پر صحت کی اعلی معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔ گلگت-بلتستان میں صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی سماجی و اقتصادی ترقی، خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

صدر زرداری

مزید :

صفحہ اول -