بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تورڈھیر اور جہانگیرہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تورڈھیر اور جہانگیرہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) گاؤں جلبئی کے ہزاروں افراد نے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تورڈھیر کے مقام پر اور بعد ازاں جہانگیرہ کے پل پر مظاہرہ کرکے پل کو ٹریفک کیلیے مکمل طور پر بند کردیا انتظامیہ اور پولیس حکام کے مابین مذاکرات ناکام رہے اور آخری اطلاع تک جہانگیرہ پل کے مقام پر ٹریفک بند رہی،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں کئی مہینوں سے بارہ بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت سے عوام نے بالآخر احتجاج کا رخ کرلیا بدھ کی صبح علاقہ جلبئی کے ہزاروں افراد ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں میں تورڈھیر کے مقام پر جلبئی سٹاپ پر جمع ہوکر صوابی،جہانگیرہ روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا تاہم بعد ازاں ان گاڑیوں میں جہانگیرہ کی طرف روانہ ہوگئے اور وہاں صوابی اور نوشہرہ وریگر اضلاع کو ملانے والے جہانگیرہ پل کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند رکھا اور ان کا مؤقف تھا کہ جب تک مجاز حکام ہمیں اسٹامپ پیپر پر تحریری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی لانے کے حوالے سے معاہدہ نہیں کرتے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور ڈی ایس پی فضل شیر خان بھی پہنچ کر مظاہرین کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کردی جو ناکام رہے،بعد ازاں ایس پی انویسٹیگیشن فیاض خان بھی موقع پر پہنچے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا تاہم اس موقع پر مظاہرین مطمئن نہ ہو سکے اسی مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی ناکام رہا اور آخری اطلاع تک مظاہرین کا احتجاج جاری رہا۔