ڈیرہ،نیا سیوریج سسٹم لانچ کرنے پر غور،پیپر ورک شروع

  ڈیرہ،نیا سیوریج سسٹم لانچ کرنے پر غور،پیپر ورک شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ڈیرہ غازیخان کے سیوریج سسٹم میں بہتری کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے،ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے نئے سیوریج سسٹم کے پلان پر غور کیا گیا۔پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے پراجیکٹ بارے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 ٹیکنیکل ایڈوائزر سلمان یوسف نے شرکاء کو بریفنگ دی۔پی آر ایف منصوبہ سے ڈسپوزل سٹیشنز ختم کرکے مانکہ کینال سے نکاسی آب کویقینی بنایا جائیگا،ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی فنڈڈ سے ڈیرہ غازی خان کے سیوریج ایشوز کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے ٹیکنیکل ایڈوائزر سلمان یوسف نے ڈی سی آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج واٹر کیلئے470ایکڑ اراضی پر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جائے گا،سیوریج کے واٹر کی ٹریٹمنٹ سے پانی قابل استعمال ہوگا جو کھیتوں اور دریا میں بہایا جائیگا،نئے سسٹم سے ڈسپوزل سٹیشنز پر سالانہ بھاری اخراجات کی بچت ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئے سسٹم پر کام شروع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے سیوریج نکاسی آب منصوبہ پر مشاورت کا عمل جاری رہے گا،تمام آپشنز  پر غور وفکر اور مشاورت کے بعد ہی منصوبہ کی منظوری دی جائے گی۔ایم۔این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے کہا کہ نکاسی آب ڈیرہ غازیخان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،منصوبہ بارے مشاورت کی حمایت کرتے ہیں۔بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ایم این این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ،ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ،اے سی تیمور عثمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،سی او ایم سی مسرت عباس،عباس ستار،میاں محمدشفیق،جوادالحسن گوندل،عبدالحمید کھوسہ،ذوالقرنین حیدر،احسن رضا ودیگر ماہرین موجود تھے۔