کاٹن جنرز کی اہم میٹنگ،مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

کاٹن جنرز کی اہم میٹنگ،مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کی ایک مشترکہ میٹنگ آج پی سی جی اے ہاؤس، ملتان میں منعقد ہوئی جسکی صدارت چوہدری وحید ارشد، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کی۔ میٹنگ میں کاٹن جنرز کو کاروبار میں پیش آنے والی مشکلات کاتفصیلی احاطہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ان مسائل و (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

مشکلات میں پاکستان کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے کردار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔چوہدری وحید ارشد، چیئرمین پی سی جی اے نے اپنے خطاب میں جنرز حضرات کو پیش آنے والے گونا گوں مسائل کا ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار چاہے بڑھ بھی جائے جب تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اپنی تجارت کو صاف شفاف طریقے سے لے کر نہیں چلیں گے تب تک نہ ہم ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے۔ بروکرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین میجر(ر) کاشف اسلام نے اپنے خطاب میں ان مسائل کے حل کے لئے تجویز دی کہ تمام خرید و فروخت ایک تحریری معاہدے کی بنیاد پر ہونی چاہیے جس پر تمام شرائط واضع طور پر لکھیں ہوں اور تمام فریقوں کے دستخط ومہر ثبت ہو تاکہ کوئی بھی فریق معاہدے سے منحرف نہ ہو۔ انہوں نے جنرز حضرات کے مسائل کے حل میں پاکستان کاٹن بروکرز ایسو سی ایشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ کاروبار کرنے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ کاروباری مسائل میں کمی واقع ہو۔پی سی جی اے کی جانب سے چیئرمین چوہدری وحیدارشد کے علاوہ سریش کمار، سنیئر وائس چیئرمین، رانا وسیم حنیف، وائس چیئرمین، حاجی محمد اکرم، سابق چیئرمین، سہیل محمود ہرل، سابق چیئرمین اور محمد مظہر شعیب خان نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔ آخر میں چوہدری وحید ارشد نے کہا کہ ہم سب کو ایمانداری کے ساتھ کاروبار کرنا چاہیے کہ کاروبار کرنا اور اپنے اور اپنے بچوں کے لئے روزی کمانا سب کا یکساں حق ہے اور ہم میں سے کسی کو بھی کسی کا حق غصب نہیں کرنا چاہیے۔ میٹنگ میں درجِ بالا افراد کے علاوہ پی سی جی اے کی جانب سے چوہدری محمد خالد بشیر،خواجہ فاروق اور پی سی بی اے کے جانب سے اکرم ضیا، قیوم اخترشاہ،حسان احمد، خواجہ زاہد لطیف، محمد طارق،نعیم عابد، عابد زیدی،مسز سندس،محمد اجمل چغتائی، محمد عامر، محمد وقار اور محمد نسیم نے شرکت کی۔